کراچی (عکس آن لائن ) پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ منگل انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 75 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر