بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے فلسطین اسرائیل تنازع کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے موجودہ تنازع کے بارے میں چین ہمیشہ امن اور عدل و انصاف کے ساتھ کھڑا ہوا ہے،
ہم شہریوں اور شہری تنصیبات کے خلاف تمام پرتشدد حملوں کی مخالفت کرتے ہیں، بین الاقوامی قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں اور تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کریں،تشدد کو روکیں، شہریوں کا تحفظ کریں اور انسانی بحران سے گریز کریں۔جمعہ کے روز
ماؤ ننگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ سلگتے ہوئے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل سے نمٹتے وقت بڑے ممالک کو واقعیت پسندی اور غیر جانبداری پر عمل کرنا چاہیے، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور مسائل کے سیاسی حل میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔