بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت قدرتی وسائل اور شنگھائی میونسپل گورنمنٹ نے مشترکہ طور پر شنگھائی میں 40 ویں چائنا انٹارکٹک مشن کی جہاز رانی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔
بدھ کے روز چینی نشر یا تی ادارے نے بتا یا کہ چالیسواں چینی انٹارکٹک سائنٹفک ریسرچ مشن یکم نومبر، 2023 سے اپریل 2024 یعنی پانچ ماہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے گا ۔ چین کا چالیسواں انٹارکٹک مشن تین کاموں پر توجہ مرکوز کرے گا :پہلا ، ایک نئے سائنسی تحقیقی اسٹیشن کی تعمیر.
یہ اسٹیشن چین کا پانچواں انٹارکٹک ریسرچ اسٹیشن اور بحرالکاہل کے کنارے پر پہلا تحقیقی اسٹیشن ہوگا۔دوسرا کام ، انٹارکٹک ماحولیاتی نظام پر آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات اور تاثرات کی تحقیقات کرنا اور تیسرا، فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔