چینی صدر

چین کے مسائل کو چین کے بنیادی قومی حالات کی بنیاد پر خود چینیوں کو حل کرنا ہوگا، چینی صدر

بیجنگ (عکس آن لائن) چھیو شی میگزین کے 14 ویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون منگل کے روز شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “ہمیں خود اعتمادی اور خود انحصاری پر قائم رہنا چاہئے”۔

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چینی عوام اور چینی قوم کے مشکلات سے بھرے دور سے نکل کر عظیم احیاء کے روشن مستقبل کی جانب بڑھنے کے راستے میں کبھی کوئی نصابی کتاب نہیں تھی اور نہ ہی کوئی تیار شدہ جواب تھا۔ چین کے مسائل کو چین کے بنیادی قومی حالات کی بنیاد پر خود چینیوں کو حل کرنا ہوگا۔ ہمیں مارکسزم اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم میں اپنے پختہ عقیدے پر قائم رہنا چاہئے ، اور راستے ، نظریے ، نظام اور ثقافت میں اپنے اعتماد کو مضبوط کرنا چاہئے۔مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لئے ہمیں چین کی ترقی کی تقدیر کو مضبوطی سے اپنے ہاتھوں میں رکھنے کی ضرورت ہے.ادارہ جاتی خود اعتمادی کے بغیر اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے کی ہمت حاصل کرنا ناممکن ہے اور اسی طرح مسلسل اصلاحات کے بغیر ادارہ جاتی خود اعتمادی مکمل اور دیرپا نہیں ہوسکتی۔

جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی ادارہ جاتی خود اعتمادی کو مضبوط کرنا ہوگا تو ہمیں نظام اور میکانزم کی خامیوں کو مستقل طور پر دور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نظام کو پختہ اور پائیدار بنانا ہوگا۔