ذخائر

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3،238 ارب ڈالر رہے

بیجنگ (عکس آن لائن)اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 کے اختتام تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3,238 ارب ڈالر تھے جو نومبر 2023 کے اختتام سے 66.2 ارب ڈالر اور 2.1 فیصد زیادہ ہیں۔ دسمبر 2022 کے مقابلے میں ، اس میں 110.3 ارب امریکی ڈالر کے ساتھ 3.5 فیصد کا اضافہ ہوا اور پورے سال کا حجم مستحکم طور پر بڑھاہے۔

اتوار کے روز اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے متعلقہ انچارج نے کہا کہ دسمبر 2023 میں بڑی معیشتوں کی مانیٹری پالیسیوں اور توقعات جیسے عوامل کی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس میں کمی واقع ہوئی اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔

زرمبادلہ کی شرح اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی جیسے عوامل کی بدولت دسمبر میں زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں اضافہ ہوا۔ چین کی معیشت کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دیا جا رہا ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کے بنیادی استحکام میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں