چین

چین کے تین اہم اقتصادی اشاریوں میں تیزی سے بہتری ریکارڈ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے تین اہم اقتصادی اشاریوں میں تیزی سے بہتری کی خبروں نے بین الاقوامی رائے عامہ کی بڑی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔ تین اہم اشاریے مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی)، نان مینوفیکچرنگ بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس اور کمپوزٹ پی ایم آئی ہیں۔ ان میں سے کمپوزٹ پی ایم آئی بنیادی طور پر مجموعی معاشی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے ، پی ایم آئی، مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ترقی اور تبدیلی کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے ، اور نان مینوفیکچرنگ کاروباری سرگرمی انڈیکس بنیادی طور پر خدمات کی صنعت کی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

چین کے تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مارچ کے لئے پی ایم آئی، نان مینوفیکچرنگ بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس اور کمپوزٹ پی ایم آئی آؤٹ پٹ انڈیکس بالترتیب 50.8 فیصد، 53.0 فیصد اور 52.7 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.7 فیصد، 1.6 فیصد اور 1.8 فیصد زیادہ ہے۔ یہ سبھی 50فیصد سے زیادہ کی توسیع کی حد میں ہیں.ان میں مینوفیکچرنگ کی سرگرمی چھ ماہ میں پہلی بار مارچ میں بڑھی اور ایک سال میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچی۔

چین کی معیشت میں بہتری کا رجحان جاری رہنا ، بیرونی دنیا کی چین کی معیشت کے بارے میں نہ صرف پر امید ہونےاور توقعات کی تصدیق کرتا ہے بلکہ ظاہر کرتا ہے کہ مغربی میڈیا میں چین کی معیشت کے بارے میں نام نہاد “عروج پر پہنچنے” کے نظریات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔
چین کی معاشی کارکردگی کے اچھا ہونے کی وجہ کیا ہے؟ تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ اندورنی او ر غیرملکی طلب میں اضافے کے علاوہ، یہ حکومت چین کی جانب سے معیشت کو مستحکم کرنے، اندورنی طلب کو بڑھانے اور غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے . مجموعی معاشی صورتحال میں بہتری کے ساتھ خاص طور پر جشن بہار کی تعطیلات کے بعد پیداوار کی بحالی کے ساتھ ، چین کی معیشت کی مسلسل بہتری مزید واضح ہوگئی ہے۔

اس وقت چین نے بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید اور صارفین کے سامان کی تجارت کے اقدامات کا ایک نیا دور شروع کیا ہے، جس سےسالانہ 5 ٹریلین یوآن سے زیادہ کی ایک بہت بڑی مارکیٹ کی تشکیل کی توقع ہے جس سے چین کی معیشت پر بیرونی دنیا کا اعتماد مزید بڑھ گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں