بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر نے بحیرہ زرد میں سمندر سے لانچ ہونے والے کیریئر راکٹ لانگ مارچ 11 کا استعمال کرکے بیڈو نیویگیشن انہانسمنٹ سسٹم کے کم مدار میں گھومنے والےایس 5 / ایس 6 ٹیسٹ سیٹلائٹ کو کامیابی سے لانچ کیا۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سیٹلائٹ درست طریقے سے طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔
مزکورہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر عالمی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کی سروس کی کارکردگی کی لائیو نگرانی کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے نیویگیشن بڑھانے اور انٹر سیٹلائٹ لیزر مواصلات کے ٹیسٹ کو انجام دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. یہ مشن لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹ کی 441 ویں پرواز تھی۔