بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کے قیام کی 30ویں سالگرہ بد ھ کے روز منا ئی گئی ہے۔ چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کے آغاز کے بعد سے گزشتہ 30 برسوں کے دوران خلابازوں نے مسلسل جدوجہد جاری رکھی اور مشکلات پر قابو پاتے ہوئے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔
چینی میڈ یا کے مطا بق چینی عوام کے اپنے خلائی گھر کے خواب کو پورا کرنے کے لیے 21 ستمبر 1992 کو، مرکزی حکومت نے انسان بردار خلائی پرواز کے منصوبے کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس منصوبے کے تحت چین کے انسان بردار خلائی مشن کی “تین قدمی” ترقیاتی حکمت عملی کا تعین کیا گیا: پہلا قدم انسان بردار خلائی جہاز کو لانچ کرنا اور خلائی ایپلی کیشن کے تجربات کرنا ہے۔
دوسرا مرحلہ خلابازوں کے خلا میں باہر نکلنے کی سرگرمیوں کی ٹیکنالوجی اور خلائی گاڑیوں کی ڈاکنگ ٹیکنالوجی میں پیش رفت حاصل کرنا ہے۔ تیسرا مرحلہ خلائی ایپلی کیشنز کی بڑے پیمانے پر طویل مدتی نگہداشت کو حل کرنے کے لیے ایک خلائی اسٹیشن بنانا ہے۔