تھا مس با خ

چین کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تھا مس با خ

بیجنگ (عکس آن لائن)
پوری دنیا کی توجہ اس وقت شروع ہونے والی بیجنگ ونٹر اولمپکس پر مرکوز ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ نے بیجنگ ونٹر اولمپکس کے تناظر میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ کا انٹرویو کیا۔ تھامس باخ پائیدار ترقی کے راستے پر چین کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تھامس باخ نے کہا کہ چین نے گرین ونٹر اولمکپس اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی شاہکار اولمپکس کا انعقاد کرکے ایک شاندار روایات قائم کی ہے۔ بیجنگ نے اولمپکس 2008 کے مقامات کو بھی دوبارہ استعمال کیا، جو کھیلوں کے مقامات کی پائیدار ترقی کی ایک بہترین مثال ہے۔ کل کا واٹر کیوب آج کا آئس کیوب بن چکا ہے جو ایک شاندار تجربہ ہے۔ یہ اقدامات سرمائی اولمپکس کو پائیداری کو ایک نئی سطح پر لے جاتے ہیں۔
اولمپکس سلوگنز میں شامل کردہ نیا نعرہ” مزید متحد”نہ صرف اولمپک آئیڈیل امن کے لیے بنی نوع انسان کی گہری پکار ہے، بلکہ یہ آج کی دنیا کے لیے لوگوں کی مخلصانہ توقعات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں