تائی یوان(عکس آن لائن) چین نے زمین کے مشاہدے کے لئے اپنی نئی سیٹلائیٹ گاؤفن 12 زمین کے مدار میں روانہ کردی،سیٹیلائیٹ کو چین کے شمال میں تائی یوان سیٹیلائیٹ سنٹر سے جمعرات کی صبح لانگ مارچ فور سی راکٹ کی مدد سے چھوڑا گیا۔چینی ماہرین کے مطابق لانگ مارچ راکت سیریز کا یہ 320وان فلائیٹ مشن ہے جو کامیاب رہا اور سیٹیلائیٹ اپنے ٹھیک مدار پر پہنچ گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گاؤفن 12 لینڈ سروے،اربن پلاننگ ،روڈ نیٹ ورک ڈیزائن اور فصلوں کی پیداوار کے اندازے لگانے کے لئے تکینیکی معاونت فراہم کرے گی جبکہ اس سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کی نگرانی سمیت ڈیزاسٹر ریلیف کے مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جائے گا۔چینی حکام کے مطابق سیٹیلائیٹ اور راکٹ دونوں کو شنگھائی اکیڈمی آف سپیس فلائیٹ ٹیکنالوجی نے چائنا ایرو سپیس سائنس اور ٹیکنالوجی کارپوریشن کے تعاون سے مقامی سطح پر بنایا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- روس یوکرین تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے اعظم
- ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یکجہتی اور تعاون ہے،چینی نمائندہ
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب