ڈپٹی چیئرمین سینٹ

چین کی معشیت نےنہایت تیزی سے ترقی کا سفرطے کیا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینٹ

اسلام آ باد (عکس آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین نہایت اہمیت کا حامل ہے اوراس دورے سے پاکستان چین کے دوطرفہ تجارتی ومعاشی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے منگل کے روز سی جی ٹٰی این اردو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان صحت، تعلیم، دفاع،معشیت اورزراعت کے میدان میں شراکت داری میں مزید پیش رفت ہو گی۔

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرنے کہا کہ گوادر پورٹ ایک بین الاقوامی اہمیت کی حامل بندرگاہ ہے اور اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو تعلیم، صحت اور تجارت میں مواقع حاصل ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ثمرات گوادر کے مقامی لوگوں تک پہنچ رہے ہیں اور وقت کے ساتھ اس منصوبے کے مزیدمثبت نتائج حاصل ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کا اقتصادی ڈھانچہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔چین کا مضبوط اقتصادی نظام پاکستان کے لیے ایک مثال ہے جس سے پاکستان کو بھرپور فائدہ ا ٹھانے کی ضرورت ہے۔
سکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کاوشو ں سے صورت حال اطمینان بخش ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی معشیت نےنہایت تیزی سے ترقی کا سفرطے کیا ہےاور دیگر شعبوں بلخصوص تعلیم اور صحت میں ایک روشن مثال ہے۔ پاک چین دوست ایک چٹان کی مانند مظبوط ہے اور چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے کر برادر ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔