اسلام آباد ( عکس آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین کی مدد اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے کپاس کی پیدا وار کو بڑھایا جا ئے گا، بند صنعتوں کی بحالی سے محنت کش کے گھر کا چولہا جلے گا۔ آپٹما کا حکومتی اقدامات کا خیرمقدم اور خوش آئند قرار دینا اعتماد کا اظہار ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر زرعی شعبے کو مضبوط کرنے سے برآمدات بڑھیں گی۔
وزیر اعظم نے زرعی دوا اور بیج میں ملاوٹ پر کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ کیلئے اہمیت رکھتی ہے ۔ زراعت کے شعبے کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ معاون خصوصی فردوس عاشی اعوان نے کہا کہ چین کی مدد اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے کپاس کی پیدا وار کو بڑھایا جا ئے گا۔ صنعتوں کے قیام کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کیا جائے گا اور صنعتوں کی بحالی کے ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بند صنعتوں کی بحالی سے محنت کش کے گھر کا چولہا جلے گا۔ آپٹما کا حکومتی اقدامات کا خیرمقدم اور خوش آئند و اعتماد کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اعتماد برآمدات کے فروغ کی حکومتی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کپاس کی فصل ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ کیلئے اہمیت رکھتی ہے۔