لاجسٹک انڈسٹری

چین کی لاجسٹک انڈسٹری کی خوشحالی کا انڈیکس 53.5 فیصد تک پہنچ گیا

بیجنگ (عکس آن لائن)  چائنا فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ نے دسمبر 2023 کے لیے چائنا لاجسٹک انڈسٹری خوشحالی انڈیکس کا اعلان کیا۔اگرچہ سال کے آخر میں اپ سٹریم مانگ میں کمی اور بعض علاقوں میں شدید موسمی عوامل کی وجہ سے لاجسٹکس  کاروبار کے حجم کی شرح نمو پچھلی مدت کے مقابلے سست رہی ، تاہم دسمبر میں لاجسٹکس انڈسٹری کے خوشحالی انڈیکس نے مستحکم بحالی کا رجحان برقرار رکھا اور کاروباری حجم میں مسلسل اضافہ ہوا۔

دسمبر 2023 میں، چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کا خوشحالی انڈیکس 53.5 فیصد تھا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں اعشاریہ2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔چائنا لاجسٹکس انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر لیو یو ہانگ نے کہاکہ مختلف اشاریوں کے تناظر میں، چائنا لاجسٹک انڈسٹری کےخوشحالی انڈیکس کے کچھ مرکزی اشاریے اب بھی خوشحالی کی حدمیں ہیں، خاص طور پر کل کاروباری حجم کی شرح نمو اب بھی تیز ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پورے دسمبر میں لاجسٹک آپریشن اب بھی مستحکم اور بہتر حالت میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں