چین

چین کی لاجسٹکس صنعت کا خوشحالی انڈیکس 51.5 فیصد ہو گیا

بیجنگ (عکس آن لائن)  چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے اگست میں چین کی لاجسٹکس صنعت کے خوشحالی انڈیکس اور ویئر ہاؤسنگ انڈیکس کا اعلان کیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اگست میں ، چین کی لاجسٹکس صنعت کا خوشحالی انڈیکس 51.5فیصد رہا ، جو جولائی  کے مقابلے میں 0.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ صنعتوں کے لحاظ سے، صنعتی مصنوعات کے لاجسٹکس میں ، آٹوموبائل اور پارٹس مینوفیکچرنگ ، الیکٹریکل مشینری مینوفیکچرنگ اور فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ کے لئے لاجسٹکس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جس سے ہوائی نقل و حمل کی صنعت ، ویئر ہاوسنگ اور ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مجموعی کاروباری اشاریے بالترتیب 57فیصد، 52فیصد اور 52.5فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ آبی پیداوار، پھلوں اور سبزیوں، آؤ ٹ ڈور تفریحی مصنوعات، اور کھیلوں کی مصنوعات کے آرڈرز میں ماہ بہ ماہ 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا.

علاقوں کے لحاظ سے ، اگست میں چین کے  مشرقی ، وسطی اور مغربی علاقوں میں لاجسٹکس کاروبار کا حجم  بحال ہو رہا ہے،ان میں سے مشرقی علاقے میں لاجسٹکس بزنس انڈیکس میں ماہ بہ ماہ 0.7 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جوکہ تینوں علاقوں میں  سب سے بڑا اضافہ ہے۔
 اگست میں چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس 50.2 فیصد رہا جو جولائی کے مقابلے میں 3.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے جو مسلسل چار ماہ تک  کمی کا رجحان ختم کرکےدوبارہ توسیع کی حد پر واپس آگیا ہے۔