بیجنگ (عکس آن لائن ) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔ جشن بہار کے تہوار میں ملک بھر میں تعطیلات کی وجہ سے لاجسٹکس انڈسٹری کا خوشحالی کا انڈیکس کچھ کم رہا ہے لیکن نئے آرڈر ز اور کاروباری سرگرمیوں کی توقع کے انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعطیلات کے بعد نئے لاجسٹکس کی مانگ میں اضافہ برقرار رہے گا اور کاروباری اداروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو گا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نوول کورونا وائرس کی وبا کے اثرات میں بتدریج کمی کے بعد کاروباری افراد کی آمدورفت میں اور سامان کی نقل و حمل کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔ سپلائی چین میں شامل اداروں کے فعال ہونے میں مزید تیزی آئے گی اور ہائی وے ٹریفک اور ایکسپریس ڈیلیوری کے کاروبار کا حجم تیزی سے بحال ہوگا۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعطیلات کے بعد نئی طلب اچھی رہے گی اور کاروباری اداروں کی بحالی پر اعتماد اور سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی پزیرائی میں اضافہ ہوگا۔