چین

چین کی قو می عوامی کا نگر یس کا سا لا نہ اجلاس بیجنگ میں شروع

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا. اجلاس میں ملک بھر کی مختلف قومیتوں اور حلقوں سے این پی سی کے تقریباً 3000 نمائندوں نے شرکت کی۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ قومی عوامی کانگریس ملک کا اعلیٰ ترین قانون ساز ادارہ ہے، جس کی مدت پانچ سال ہے۔ قومی عوامی کانگریس کا سالانہ بنیادوں پر اجلاس ہوتا ہے جس میں اہم ریاستی پالیسیوں، قانون سازی، اور اہم اہلکاروں کی تقرریوں اور برطرفیوں پر تبادلہ خیال اور فیصلہ کیا جاتا ہے۔یہ چینی عوام کی جانب سے ریاستی طاقت کے استعمال کی اعلیٰ ترین شکل ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ جمہوری سیاسی نظام کی عمدہ عکاسی ہے.

رواں سال چودہویں قومی عوامی کانگریس کا دوسرا اجلاس ہے، جس میں نئی حکومت کی مرتب کردہ “حکومتی ورک رپورٹ”کا جائزہ لیا جائے گا، لہذا اس نے تمام شعبوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران این پی سی کے نمائندے حکومتی ورک رپورٹ سنیں گے اور اس پر غور و خوض کریں گے، گزشتہ سال کی کامیابیوں کا خلاصہ کریں گے اور نئے سال میں قومی ترقی کے لئے ایک خاکہ تشکیل دیں گے۔ اجلاس میں قومی اقتصادی و سماجی ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹس، مرکزی اور مقامی بجٹ کی رپورٹس اور سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کے کام کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں