بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلسہ قائمہ کے صدر لی جیان شو نے بیجنگ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
لی جیان شو نے کہا کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے کامیاب اختتام کے بعد، وزیر اعظم پاکستان کا دورہ چین دونوں ممالک کی خصوصی دوستی کا مظہر ہے۔چین پاکستان کے ساتھ “آہنی”دوستی کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے،حقیقت پسندانہ تعاون کو فروغ دینے اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو قریب لانا چاہتا ہے تاکہ چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تشکیل ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ چین کی قومی عوامی کانگریس پاکستانی پارلیمنٹ کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔