بیجنگ (عکس آن لائن) انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) کی طرف سے منظور شدہ ، چین کی قیادت میں بین الاقوامی معیار “برانڈ ایویلیوایشن، ٹورازم سٹی” کو حال ہی میں باضابطہ طور پر جاری کیا گیا ۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کی رپورٹ کے مطا بقیہ بین الاقوامی معیار عالمی سیاحتی شہروں کا برانڈ جائزہ بنیادی فریم ورک، جائزہ اشارے اور جائزہ عمل کی وضاحت اور تعین کرتا ہے، اور مخصوص انڈیکس عناصر جیسے سیاحت کے وسائل، سیاحت کے بنیادی ڈھانچے، سیاحت کی خدمات کی سہولت، ماحولیاتی تسلسل ، حفاظت، متعلقہ فریقوں کے جائزے، سیاحوں کی تعداد، مالی کارکردگی وغیرہ کے ذریعے دنیا کے مختلف سیاحتی شہروں کی مختلف سطحوں کا جائزہ لیتا ہے، تاکہ صارفین کے لئے حوالہ فراہم کیا جاسکے.