چین

چین کی صدر شی کی قیادت میں خارجہ امور کے میدان میں تاریخی کامیابیاں

بیجنگ (عکس آن لائن)چین نے صدر شی جن پھنگ کی مضبوط قیادت میں خارجہ امور کے میدان میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، 2018 میں مرکزی خارجہ امور کے کمیشن کے پہلے اجلاس میں، شی جن پھنگ نے نئے دور میں سفارتی کام کے لیے رہنما اصول فراہم کیے تھے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
4سال قبل 15 مئی کو چین کے مرکزی خارجہ امور کمیشن کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس نے ادارہ جاتی اصلاحات کے ایک نئے دور کے ذریعے طے شدہ مرکزی خارجہ امور کمیشن کے باضابطہ قیام کا اعلان کیا، اور نئے دور میں چین کے سفارتی کام کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ڈیزائن کی تشکیل کی۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران، پیچیدہ اور غیر مستحکم بین الاقوامی صورتحال اور کووڈ-19 کی وبا کے طویل چیلنج سمیت دیگر غیر یقینی عوامل کے باوجود صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی خصوصیات کی حامل سفارت کاری کامیابیاں رقم کرتی رہی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین نے صدر شی جن پھنگ کی مضبوط قیادت میں خارجہ امور کے میدان میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ 2018 میں مرکزی خارجہ امور کے کمیشن کے پہلے اجلاس میں، شی جن پھنگ نے نئے دور میں سفارتی کام کے لیے رہنما اصول فراہم کیے تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور اور مستقبل میں، ہمیں سفارتی ترتیب کو مزید گہرا کرنا چاہیے، بڑی سفارتی سرگرمیوں کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے، خطرات سے متعلق آگاہی کو بڑھانا چاہیے، اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں