ریڈ کراس سوسائٹی

چین کی ریڈ کراس سوسائٹی ٹونگا کو 1 لاکھ ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرے گی ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چیاو لی جیان نے ایک میڈیا بریفنگ میں ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے اور سونامی کے باعث شدید نقصانات پر گہری تشویش ظاہر کی۔

چینی میڈ یا کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین شدید نقصانات پر ٹونگا کی حکومت اور عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور اظہار افسوس کرتا ہے۔ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے ٹونگا کو ایک لاکھ ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین آفت کی صورتحال اور ٹونگا کے تقاضوں کی روشنی میں اپنی استعداد کے مطابق مزید امداد فراہم کرے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ ٹونگا کی حکومت اور عوام جلد ہی تباہی کے اثرات پر قابو پاتے ہوئے ایک خوبصورت وطن کی تعمیر نو میں کامیاب ہوں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے دوسرے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ ٹونگا میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر ہنگامی منصوبے کا آغاز کیا اور چینی شہریوں کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں ،تاحال چینی شہریوں کے حوالے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چین اور ٹونگا جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ چین ٹونگا کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہےاور ٹونگا کی درخواست پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں