بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نام ماسکو اوبلاست میں ایک کنسرٹ ہال میں دہشت گردی کے حملے میں ہونے والے شدید جانی نقصان پر تعزیتی پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق شی جن پھنگ نے اپنےپیغام میں چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت اور دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور قومی سلامتی و استحکام کے تحفظ کے لیے روسی حکومت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔