بیجنگ (عکس آن لائن) روایتی ادویات کا عالمی دن ہفتہ کے روز منا یا گیا ہے ۔چین میں روایتی طبی ادویات کی انتظامیہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چینی طبی ادویات کو دوسرے ممالک تک روشناس کروائے جانے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب 196 ممالک اور علاقوں میں چینی طبی ادویات کو متعارف کروایا گیا ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق اس کے علاوہ ،چین نے 40 سے زائد غیرملکی حکومتوں ،علاقائی اداروں یا عالمی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے خصوصی سمجھوتوں پر دستخط کیے ہوئے ہیں،
چینی روایتی ادویات کے بیرون ملک تیس سے زائد مراکز قائم ہوچکے ہیں،بین الاقوامی تعاون کے 75 بیسز کا قیام ہوا ہے اور چینی ادویات کی برآمدات کی خدمات کے لیے اکتیس مراکز کی تعمیر کی گئی ۔چینی ادویات سے متعلق حصوں کو سولہ آزاد تجارتی معاہدوں میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ،چین نے اس حوالے سے نواسی بین الااقوامی معیارات تیار کیے ہیں اور روایتی طب سے متعلق عالمی ادارہ صحت میں قرارداد اور حکمت عملی کی تیاری میں معاونت فراہم کی ہے۔
اس کے علاوہ ،روایتی چینی طبی ادویات کو جدید سائنس و ٹیکنالوجی سے قریبی طور پر منسلک کیا جاتا ہے اور اس شعبے میں باصلاحیت افراد کی تربیت کو بھی بھرپور فروغ دیا جا رہا ہے۔