اسپین

چین کی حمایت نے افریقہ کی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ہے، اسپین کے ماہر

بیجنگ (عکس آن لائن)  اسپین کے ماہر چین جولیو ریوس نے اسپین کی “چائنا پالیسی آبزرویٹری” ویب سائٹ پر شائع ہونے والے “چین افریقہ کو بدلتا ہے” کے عنوان سے ایک مضمون میں کہا  کہ چین کی زرعی ترقی کا راستہ افریقہ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے جس میں چھوٹےزرعی منصوبے ستون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ چین نے سینکڑوں زرعی ماہرین کو افریقہ بھیجا ہے اور افریقی زرعی پیشہ ور افراد کو تربیت کے ہزاروں مواقع فراہم کیے ہیں۔ افریقہ کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی تعمیر میں چین کی خدمات افریقہ کا منظر نامہ بدل رہی ہیں۔

بیجنگ میں 4 سے 6 ستمبر تک منعقد ہونے والا 2024 چین افریقہ تعاون فورم کا سربراہ اجلاس چین افریقہ ڈائیلاگ کے ذریعے تعاون میں نئی تحریک پیدا کرنے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوگا۔