چین

چین کی جغرافیائی معلومات کی صنعت کی کل پیداواری مالیت 800 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا ایسوسی ایشن فار  جیوگرافک  انڈسٹری اینڈ سائنسز نے  “چائنا جیوگرافک انفارمیشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024” جاری کی ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی جغرافیائی معلومات کی صنعت کی مجموعی پیداواری مالیت 2023 میں 811.1 بلین یوآن تک  جا پہنچی ، جو سال بہ سال 4.2فیصد کا اضافہ ہے اور  ایک مکمل جغرافیائی انفارمیشن انڈسٹری چین ابتدائی طور پر تشکیل دی جاچکی ہے۔

 اعداد و شمار کے مطا بق چین کی جغرافیائی معلومات کی صنعت کی کل پیداوار ی مالیت میں گزشتہ 10 سالوں میں سالانہ 11.5فیصد کا اضافہ  برقرار رہاہے، اور پوری صنعت تیز رفتار ترقی کے مرحلے سے اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے. رواں سال جون کے آخر تک ، چین کی جغرافیائی معلومات کی صنعت میں اداروں  کی تعداد 223،000 سے تجاوز کر گئی ، اور ملازمین کی تعداد 4 ملین سے تجاوز کر گئی۔

انٹرنیٹ نقشوں، درست پوزیشننگ، کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس، سروے اور میپنگ انسٹرومنٹ کی مینوفیکچرنگ سمیت دیگر شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیز اور نئی مصنوعات تیزی سے ترقی کر رہی ہیں.سال 2023 کے اختتام تک چین کے  مدار میں 443 سول ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس اور  323 سے زائد کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس ہیں۔ چین کی جغرافیائی انفارمیشن انٹرپرائزز روزانہ 580 بلین سے زیادہ دفعہ لوکیشن سروسز فراہم کرتی ہیں ، اور اوسطاً ہر دن ہر اسمارٹ فون کے لئے سینکڑوں پوزیشننگ اور نیویگیشن خدمات فراہم کرتی ہیں۔