بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیجنگ وقت کے مطابق منگل کی رات 1 بجکر 56 منٹ پر، ون چانگ لانچنگ سٹیشن سے تیان چو-4 کارگو خلائی جہاز کو لے جانے والا لانگ مارچ-7 وائے 5کیریئر راکٹ خلا میں چھوڑا گیا ۔
چینی میڈ یا کے مطا بق تقریباً 10 منٹ بعد خلائی جہاز اور راکٹ کامیابی کے ساتھ علیحدہ ہو کر طے شدہ مدار میں داخل ہو ئے۔ 2 بج کر23 منٹ پر کارگو جہاز کے سولر پینلز کھلے اور انہوں نے اپنےکام کا آغاز کیا ۔ آٹھ بج کر 54 منٹ پر، تیان چو-4 کارگو جہاز مدار میں خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک ہو گیا۔
یہ چین کے انسان بردار خلائی منصوبے کا 22 واں لانچ مشن ہے، خلائی اسٹیشن کی تعمیر میں کلیدی ٹیکنالوجی کی تصدیق کے مرحلے سے مدار میں تعمیراتی مرحلے تک کا پہلا لانچ مشن اور لانگ مارچ سیریز کی 420 ویں پرواز ہے۔