بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا ایکسپورٹ اینڈ کریڈٹ انشورنس کارپوریشن نے کنٹری رسک اینالسز رپورٹ 2023 جاری کر دی ہے۔ جمعہ کے رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کی بیرون ملک سرمایہ کاری زیادہ وسیع ہوتی جارہی ہے ، اور بیرونی سرمایہ کاری کے ڈھانچے کو مسلسل بہتر بنایا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری قومی معیشت کے 18 شعبوں کا احاطہ کرتی ہے جن میں بنیادی طور پر لیزنگ اور کاروباری خدمات، مینوفیکچرنگ، ہول سیل اور ریٹیل کے شعبے شامل ہیں۔ حالیہ برسوں میں، ایشیا، یورپ اور شمالی امریکہ، چین کی بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ہاٹ اسپاٹس رہے ہیں، جو چین کی کل بیرونی سرمایہ کاری کا بالترتیب 37 فیصد، 26 فیصد اور 22 فیصد ہیں۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ رواں سال چین کی معیشت کی بتدریج بحالی سے چینی سرمایہ کاری کے پیمانے میں مزید توسیع متوقع ہے اور غیر ملکی منڈیوں کے لیے چینی کاروباری اداروں کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ تجارت کے نقطہ نظر سے، کاروباری اداروں کی برآمدی طلب بھی آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے.