چین کے ریاستی کونسلر

چین کی امریکی اسپیکر پیلوسی کے دورہ تائیوان اور امریکی اقدام پر کڑی تنقید

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران کہا کہ نینسی پیلوسی کے چین کے علاقے تائیوان کے دورے سے امریکہ کی تین غلطیاں سامنے آئی ہیں۔اول تو یہ چین کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت ہے۔ دوسرا یہ “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت کرنے والی قوتوں سے ہمدردی ہے۔ تیسرا دانستہ آبنائے تائیوان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین کا ٹھوس موقف اور جوابی اقدامات جائز، معقول، قانونی، ضروری اور مناسب ہیں جن کا مقصد چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ، چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کو استعمال کرنے کی امریکی کوششوں کو روکنا اور اسے کچلنا ہے۔

تائیوان حکام کا “علیحدگی کے حصول کے لیے امریکہ پر انحصار” کا تصور آبنائے تائیوان اور علاقائی استحکام کے لیے حقیقی معنوں میں خطرہ ہے۔
وانگ ای نے زور دے کر کہا کہ اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا اصول ممالک کے درمیان تعلقات کا “سنہری اصول” ہے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے “بنیادی آلہ ” ہے۔ ہم چین کے موقف کے ادراک اور حمایت پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں