بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے نام نہاد “تازہ ترین ہانگ کانگ کاروباری انتباہ ” کے بارے بتایا کہ چین ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کو غیر منصفانہ طور پر بدنام کرنے اور ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول کو بدنام کرنے کے لئے امریکہ کی نام نہاد “ہانگ کانگ کے بارے میں تازہ ترین کاروباری انتباہ” کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ پیر کے روز انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون اور قومی سلامتی کے تحفظ کے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد، ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی اور کاروباری ماحول میں بہتری آئی ہے، اور طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کی بنیاد کو مزید مستحکم کیا گیا ہے. ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ نئی قائم ہونے والی مقامی کمپنیوں اور غیر مقامی کمپنیوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
“عالمی مسابقت پر سالانہ رپورٹ 2024” کے مطابق ہانگ کانگ مسابقت کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ہانگ کانگ گزشتہ سال دنیا میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والا چوتھا سب سے بڑا علاقہ تھا، اور دنیا کی 10 ویں سب سے بڑی تجارتی معیشت بھی تھی۔
ترجمان نےکہا کہ امریکہ کو ہانگ کانگ میں معروضی حقائق، چین کی خودمختاری اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے اور ہانگ کانگ سے متعلق معاملات پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہنا چاہیے۔