بیجنگ (عکس آن لائن)ہنگری کی قومی معیشت کی وزارت کے صنعتی امور کے نائب ریاستی سیکرٹری ناجی ایڈم نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اضافی محصولات پر یورپی یونین میں شدید اختلافات ہیں۔ یورپی یونین کی سب سے بڑی معیشت جرمنی نے بھی محصولات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک غلط اور تحفظ پسند رویہ ہے۔اتوار کے روز ناجی ایڈم نے کہا کہ ہنگری یورپی یونین کے ان پانچ رکن ممالک میں سے ایک ہے جو محصولات کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہیں۔ دس ممالک نے اس کی حمایت کی اور 12 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جس سے یورپی یونین کی اس معالمے میں تقسیم دیکھی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ صارفین اور مارکیٹ دونوں کے لئے غلط تحفظ پسند اقدام ہے.
ناجی ایڈم نے نشاندہی کی کہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کے محصولات میں اضافہ دور اندیشی نہیں ہے ۔اس سے یورپی یونین کے پالیسی سازوں کا” فرضی فائدہ “حاصل نہیں ہوگا اور یورپی یونین کی طویل مدتی مسابقت میں بھی مدد نہیں ملے گی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا فوری نقصان یہ ہو گا کہ گزشتہ چند سالوں اور چند دہائیوں میں حاصل کردہ عالمی تجارت کی ترقی، تنزلی کی جانب جا ئے گی جب کہ طویل مدت میں اس طرح کے اقدام سے چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تناؤ پیدا ہو سکتا ہے اور یہاں تک کہ یہ اقدام تجارتی سرد جنگ کا باعث بھی بن سکتا ہے۔