بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے غزہ کی پٹی میں ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کو غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے۔ ہم عام شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، بین الاقوامی انسانی قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرتے ہیں، اور اسرائیل سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی برادری کی آواز غور سے سن کر فوری طور پر فائیر بندی کرے، عام شہریوں کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش کرے اور خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کرے۔لین جیئن نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ میں انسانی تباہی کو کم کرنے اور ختم کرنے کے لئے مل کر مزید کام کرنا چاہئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ اور فلپائن کی جانب سے “گرے زون” کی حکمت عملی کی سازش
- چینی صدر کا آذربائیجان کے مسافر بردار طیارے کے حادثے پر اظہار تعزیت
- امریکی بل چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت ہے، چینی وزارت دفاع
- چین اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت مثبت ثابت ہوئی ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین کے جی ڈی پی میں 2023 میں 3369 ارب یوآن کا اضافہ