وانگ وین بین

چین کو بدنام کرنے کے لئے کورونا وائرس کے ماخذ کو استعمال کرنے کی سختی سے مخالفت ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم کورونا وائرس کے ماخذ کے مسئلے کے بہانے غلط معلومات پھیلانے اور چین کو بدنام کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، جو بین الاقوامی انسدادِ وبا تعاون کی ہموار پیش رفت کے لئے سازگار نہیں ہے اور بین الاقوامی برادری کو متفقہ طور پر اس کی مخالفت کرنی چاہئے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

وانگ وین بین نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سائنسی طور پر وائرس کے ماخذ کی تلاش کی حمایت کی ہے اور اس میں مثبت حصہ لیا ہے ، اور اس معاملے پر ہمیشہ ایک کھلے ، شفاف اور ذمہ دارانہ رویے کو برقرار رکھا ہے۔ چین اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ روابط اور تعاون کو برقرار رکھے گا۔اس وقت عالمی سائنسی برادری میں کورونا وائرس کے ماخذ کے حوالے سے دنیا کے مختلف خطوں میں وائرس کی موجودگی کے اشارے موجود ہیں ، اور امریکہ کی فورٹ ڈیٹرک حیاتیاتی لیبارٹری اور دنیا بھر میں امریکی فوجی حیاتیاتی اڈوں کو بھی شک و شبے کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں