بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کوویڈ19-کی وبا کے خلاف بین الاقوامی تعاون میں کردار ادا کرنے میں بھر پور حمایت کرتا ہے۔
ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے صدر شی نے زور دیا کہ چین ،ہنگری اور بین الاقوامی برادری کے دیگر ارکان کے ساتھ مشترکہ اس وبا کی روک تھام اور قابو پانے کی کوششوں کی مثر انجام دہی اور نوول کروناوائرس کی وبا کے پھیلا کو مستقل طور پر روکنے کے لئے تیار ہے۔شی نے اس وبا سے وسیع پیمانے پر عالمی معیشت کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے معاشی پالیسی تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے ٹھوس کوششوں پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ19-کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے خصوصی دور کے دوران ، چین اور ہنگری کے عوام ایک دوسرے کی مدد اور حمایت کرتے رہے ہیں۔چینی صدر نے کہا کہ چین ہنگری کی حکومت اور عوام کو وبا کے خلاف کوششوں میں ٹھوس حمایت کرتا ہے اور یورپی ممالک کی اپنی استعداد کے مطابق مدد کرتا رہے گا۔شی نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اوربان کی مضبوط قیادت میں ہنگری کے عوام یقینی طور پر جلد از جلد اس وبا کے خلاف اپنی جنگ جیت لیں گے۔ا
انہوں نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا کہ وباکے ختم ہونے کے بعد دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے متحرک منصوبہ بندی کریں ، اعلی سطح پر رابطوں کو برقرار رکھتے ہوئے معیشت ، تجارت اور سرمایہ کاری جیسے روایتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط اور ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جیسے نئے شعبوں میں تعاون کے طریقوں کو پیدا کریں اور ثقافتی اور عوام سے عوام کے تبادلے کو فروغ دیں۔
صدر شی مزید نے کہا کہ وہ وبا ء کے بعد جلد اوربان سے ملاقات کے خواہاں ہیں تاکہ چین – ہنگری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ ساتھ چین اور وسطی اور مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سی ایس) کے درمیان تعاون کو اعلی سطح تک لے جانے میں مدد ملے۔اس موقع پر اوربان نے سرتوڑ کوششوں کے ذریعے نوول کروناوائرس کی وبا پر قابو پانے پر چینی عوام کو مبارکباد پیش کی انہوں نے مزید کہا کہ ہنگری کے عوام اس وبا کے خلاف جنگ میں چین کی مدد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے زور کر کہا کہ ہنگری ہمیشہ ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا رہا ہے۔