بیجنگ(عکس آن لائن)چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی سینیٹ سے بل کی منظوری پر چین نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ دوسرے ممالک نہیں، وہ خود ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کس طرح ٹیکنالوجی میں ترقی کرتا ہے، یہ اس کا اپنا معاملہ ہے تاہم امریکا کی جانب سے چین کو دشمن تصور کرنا قابل مذمت ہے۔
ترجمان ژاو لیجیان نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ پرامن ترقی کا راستہ اختیار کیا اور اسی راستے پر گامزن رہیں گے۔واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے گزشتہ روز چینی ٹیکنالوجی اورصنعتی ترقی کا مقابلہ کرنے کے لیے 50 ارب ڈالر کا اضافی بل منظور کیا تھا۔ بل کے حق میں 68 اور مخالفت میں 32 ووٹ آئے۔ ایوان نمائندگان میں منظوری کے بعد بل صدر کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔