سفارتی کوششوں

چین کا یوکرینی بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بد ھ کے روز نیوز بریفنگ میں روس یوکرین مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ایسی تمام سفارتی کوششوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے جو یوکرینی بحران کے پرامن حل کے لیے سازگار ہیں، اور روس

یوکرین مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین نے ہمیشہ تمام ممالک کے جائز سیکورٹی خدشات کے ادراک اور اشتراکی، جامع اور تعاون پر مبنی پائیدار سلامتی کے تصور کی وکالت کی ہے اور ایک متوازن، موثر اور پائیدار یورپی سلامتی میکانزم کے قیام کی حمایت کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ چین امن کے لیے اپنی بھرپور کوشش کر رہا ہے اور یوکرین کی کشیدہ صورت حال میں کمی کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا اور روس ۔یوکرین تنازعہ کے جلد از جلد حل اور یورپ میں امن کی بحالی کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں