اجلاس

چین کا  ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ

اقوام متحدہ (عکس آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔

منگل کے روز رواں ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے ملک  چین کے نمائندے نے کہا کہ سلامتی کونسل کو انسداد دہشت گردی کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھنا چاہیے اور دہشت گردی کے لیے ‘زیرو ٹالرنس’ پر عمل کرتے ہوئے  ‘دوہرے معیار’ اور منتخب انسداد دہشت گردی کی مخالفت کرنی چاہیے  ۔

چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ عالمی برادری کو درپیش دہشت گردی کا خطرہ بدستور  پیچیدہ اور سنگین ہے۔ چین کو اس بات پر شدید تشویش ہے کہ شام  میں حال ہی میں غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں کو اعلیٰ سطح کے عہدوں پر فائز کیا  گیا ، جن میں”ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ”کا  سرغنہ بھی شامل ہے جسے سلامتی کونسل دہشگرد تنظیم  قرار دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت افغانستان میں “اسلامک اسٹیٹ”، “القاعدہ” اور “ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ” جیسی دہشت گرد تنظیمیں بہت سرگرم ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ  تعاون  کر رہی ہیں۔ چین نے افغان عبوری حکومت سےاپیل کی  ہے کہ وہ افغانستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو ختم کرنے  کے لئے واضح اور قابل تصدیق اقدامات کرے۔

چین وسطی ایشیائی  ممالک اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی حمایت کرتا ہے  کہ وہ دہشت گردی سے متعلق سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے افعانستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں۔