بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چیاؤ لی جیان نےکہا کہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، کھلی اور جامع شراکت داری کا جذبہ برقرار رکھتے ہوئے تمام ممالک اور عالمی تنظیموں کی اس میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چیاؤ لی جیان نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ عالمی ترقی کے حالیہ اعلیٰ سطحی مکالمے میں، ملکی رہنماؤں نےاس انیشیٹو کو بے حد سراہا ہے اور ان کی رائے میں یہ اقدام تمام ممالک، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کی فوری ترقی کی ضروریات کے مطابق ہے جس سے پائیدار ترقی کے اہداف کی جلد تکمیل کے لئے ایک قابل عمل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلی سطحی مکالمے کے اجلاس میں عالمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے عملی تعاون کے اقدامات کا ایک سلسلہ پیش کیا۔ اجلاس کے بعد چین نے حاصل کردہ 32 کامیابیوں کی فہرست جاری کی،جو چین کی جانب سے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو پر عملدرآمد کا پہلا اقدام ہے۔
چیاؤ لی جیان کا کہنا تھا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ ترقیاتی امور پر توجہ دے گا اور وہ تمام شعبے جن کا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو میں ذکر ہے ان میں ٹھوس عملی تعاون کو فروغ دے گا ۔