بیجنگ (عکس آن لائن)کمیو نسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمشین کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین کے نیشنل آرٹ میوزیم کے پرانے ماہرین اور فنکاروں کے نام جوابی خط میں چین کے نیشنل آرٹ میوزیم کے افتتاح کی ۶۰ ویں سالگرہ کے موقع پر میوزیم کے تمام کارکنوں کو دلی مبارکباد دی ۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے اپنے خط میں کہا کہ چین کا نیشنل آرٹ میوزیم عوامی جمہوریہ چین کے شعبہِ آرٹ کی ترقی کا شاہد ہے اور عمدہ مجموعوں ، نمائشوں ، عوامی تعلیم اور غیر ملکی تبادلوں میں دیانت داری اور جدت کے ساتھ مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے دور میں چین کا نیشنل آرٹ میوزیم عوام کو اولین ترجیح دینے کے تصور پر عمل پیرا رہتے ہوئے اعلیٰ مجموعوں اوراستفادے و خدمات کے اعلی معیار پر زور دےگا اور چینی آرٹ کی کامیابی و ترقی اور قوم کی ثقافتی خود اعتمادی کو بہتر بنائے گا تاکہ سوشلسٹ ثقافت کا عظیم الشان مستقبل تشکیل دینے میں مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
یہ میوزیم ،عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد ،قائم کیا جانے والا قومی سطح کا آرٹ میوزیم ہے جو ۲۳ مئی ۱۹۶۳ کو عوام کے لیے کھولا گیا۔ ۶۰سال قبل قائم ہونے والے اس میوزیم نے اپنے قیام کے بعد سے ، ۵۵۰۰ سے زیادہ بڑی اور شاندار آرٹ نمائشوں کا انعقاد کیا ہے اور ایک لاکھ ۳۰ ہزار سے زائد چینی اور غیرملکی فن پارے جمع کیے ہیں۔