اقوا م متحدہ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قیام امن اور پائیدار امن پر ایک بحث کا انعقاد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ قیام امن کے لیے ترقی کو ترجیح دینا صروری ہے ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چانگ جون نے کہا کہ امن کا قیام پائیدار امن کے حصول کا ایک اہم حصہ ہے جو موجودہ صورتحال میں اور بھی زیادہ اہم اور نمایاں ہے۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیےہمیں ترقی اور اس کے حصول کے لیے ترجیحات پر عمل کرنا چاہیے۔ غربت کے خاتمے، عوام کے معاش کو یقینی بنانے ، تعلیم کو عام کرنے ، صحت عامہ اور دیگر شعبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرناہو گی ۔ اس کے علاوہ صنعتکاری، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں مدد کرنا چاہیے اور ترقی یافتہ ممالک کو ترقیاتی امداد اور آب و ہوا کی مالی اعانت میں اپنے وعدوں کو سنجیدگی سے پورا کرنا چاہیے۔