چین

چین کا دنیا کے تمام حصوں کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنا نے کا اعلان

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی قوم ایک دیرنیہ اور شاندار روایتی ثقافت کی حامل ہے ، اور قدیم زمانے سے ایک کشادہ ، جامع اور روا دار ثقافتی تصور رکھتی ہے ۔

چینی تہذیب نے ہمیشہ مختلف تہذیبوں کے مابین باہمی تفہیم اور احترام کو سراہا ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار چینی صدر نے بیجنگ ثقافتی فورم 2023 کے نام مبارکباد کے پیغام میں کیا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ بیجنگ ایک طویل تاریخ اور ثقافت کا حامل شہر ہے جو چینی تہذیب کے تسلسل، جدت طرازی، یکجہتی ، شمولیت اور امن کا ایک طاقتور گواہ ہے. ایک قدیم تاریخی دارالحکومت اور قومی ثقافتی مرکز کی حیثیت سے بیجنگ اپنی خوبیوں سے بھرپور استفادہ کرے گا،

دنیا کے تمام حصوں کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کو مضبوط کرے گا، مشترکہ طور پر ثقافتی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دے گا، ثقافتی ورثے کے تحفظ، تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھنے کو فروغ دے گا ، گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹو کی روشنی میں انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں گہری اور دیرپا ثقافتی قوت پیدا کرے گا۔اطلاعات کے مطابق بیجنگ ثقافتی فورم 2023 چودہ ستمبر کو بیجنگ میں شروع ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں