بیجنگ () چین نے کہا ہے کہ امریکہ کو “تائیوان کی علیحدگی” جیسے بیانیے کی حمایت ترک کرنی چاہیے، امریکہ کی جانب سے چند حالیہ بیانات اور اقدامات مذکورہ اتفاق رائے کی نفی کرتے ہیں جن پر چین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے درخواست پر امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین ۔ امریکہ حالیہ تعلقات میں سب سے اہم چیز دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ورچوئل ملاقات کے دوران طے پانے والے اتفاق رائے کو آگے بڑھانا اور اس پر عمل درآمد کرنا ہے۔ امریکہ کی جانب سے چند حالیہ بیانات اور اقدامات مذکورہ اتفاق رائے کی نفی کرتے ہیں جن پر چین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ کو “تائیوان کی علیحدگی” جیسے بیانیے کی حمایت ترک کرنی چاہیے۔اس موقع پر فریقین نے یوکرین کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے نشاندہی کی کہ یوکرینی بحران کو صرف بات چیت اور مشاورت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ چین ایسی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جس سے اس مسئلے کے سیاسی حل میں مدد مل سکے۔
چین کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو سفارتی حل کو آگے بڑھانے میں سازگار نہ ہو اور صورتحال میں مزید کشیدگی کا سبب بنتا ہو۔