بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے یورپی یونین کی جانب سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے خلاف اینٹی سبسڈی تحقیقات کے حتمی نتائج کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اس فیصلے کے نتائج سے اتفاق نہیں کرتا اور نہ ہی اسے قبول کرتا ہے اور اس نے ڈبلیو ٹی او تنازعات کے تصفیے کے طریقہ کار کے تحت مقدمہ دائر کیا ہے۔
بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چین کی الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات ایک تحفظ پسندانہ نقطہ نظر ہے جو دراصل “منصفانہ مسابقت” کے نام پر “غیر منصفانہ مسابقت” ہے۔ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔ چین نے ہمیشہ تجارتی تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی وکالت کی ہے، اور امید کرتا ہے کہ یورپی یونین چین کے ساتھ تعمیری انداز میں کام کرتے ہوئے “عملیت پسندی اور توازن” کے اصولوں کے مطابق ایک دوسرے کے بنیادی خدشات کا خیال رکھے گی،جلد از جلد باہمی طور پر قابل قبول حل تک پہنچے گی اور تجارتی تناو میں اضافے سے گریز کرے گی