چینی وزارت خارجہ

چین پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے پر امید ہے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

یہ رواں سال پاکستان کی نئی حکومت تشکیل ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے چین کا پہلا دورہ ہو گا۔ بیجنگ کے علاوہ وہ صوبہ گوانگ ڈونگ اور صوبہ شائن شی کا دورہ بھی کریں گے۔جمعہ کے روز ماؤ نینگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی رہنمائی میں چین اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح روابط قریب رہے، دو طرفہ عملی تعاون آگے بڑھایا گیا اور چین-پاک اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کے اچھے ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اس دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ چین-پاک چاروں موسموں کی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کی ترقی کو فروغ دینے، اور نئے دور میں مزید قریب چین-پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے پر امید ہے۔