اسلام آباد(نمائندہ عکس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، اس نے ہمیشہ ہماری حمایت کی، چینی شہریوں کاتحفظ یقینی بنائیں گے،چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے، چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا، عوام کی بہبود کے مشترکہ وژن کوعملی جامہ پہنچانے کیلئے چین کے ساتھ مل کرکام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ دورہ بیجنگ میں ڈائریکٹر یانگ سےاہم ملاقات ہوئی، ڈائریکٹریانگ نےدونوں ملکوں کےعوام کوقریب لانےمیں اہم کرداراداکیا، پاکستان کی حکومت اور عوام آپ کےکردارکی معترف ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے اور ہرآزمائش میں ساتھ کھڑا رہا، ہم نے چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں چینی شہریوں پردہشتگردحملےکی شدیدمذمت کرتےہیں، چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، اور کراچی حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے یانگ جی چی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا۔