چین

چین وینزویلا سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں صدر مادورو نے چین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا اور ہم نے مل کر چین اور وینزویلا کے تعلقات کو ہر موسم میں اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ چین وینزویلا کے ساتھ مل کر سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیتے ہوئے چین اور وینزویلا کے درمیان ہر موسم میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل فروغ دینے اور عالمی امن و ترقی کے لئے مزید خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے۔

صدر مادورو نے کہا کہ وینزویلا اور چین کے درمیان ہر موسم میں اسٹریٹجک شراکت داری کا قیام تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ وینزویلا قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چین کو روکنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتا ہے، اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور صدر شی کے تجویز کردہ تین گلوبل انیشی ایٹوز کے نفاذ میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ وینزویلا کو یقین ہے کہ صدر شی کی دانشمندانہ قیادت میں چین یقیناً چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کرے گا۔