بیجنگ (عکس آن لائن) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف انٹلیکچوئل پراپرٹی کی 2024 ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی کانفرنس چین کے شہر ہانگ چو میں شروع ہوئی۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے صدر شی جن پھنگ نے کانفرنس کو اپنے تہنیتی پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ انٹلیکچوئل پراپرٹی کے حقوق کے تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے ، انٹلیکچوئل پراپرٹی کے حقوق کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو گہرا کرتے ہوئے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور چینی خصوصیات کی حامل انٹلیکچوئل پراپرٹی کی ترقی کا راستہ تلاش کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ ملکر تعاون کو مضبوط بنانے اور انٹلیکچوئل پراپرٹی کے بین الاقوامی کثیر الجہتی نظام کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے تاکہ جدت طرازی پر مبنی ترقی کے لئے سازگار بین الاقوامی ماحول پیدا کرنے میں چین کی دانشمندی اور حل فراہم کیا جائے اور انٹلیکچوئل پراپرٹی کی عالمی حکمرانی کے نظام کی مزید منصفانہ ترقی اور انسانیت کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لئے چین کی طاقت فراہم کی جائے