اوپن آن لائن کورسز

چین نے وسیع اوپن آن لائن کورسز نیٹ ورک لانچ کر دیا

بیجنگ(عکس آن لائن) چین میں اس سال اگست کے دوران 270 ملین افراد نے وسیع اوپن آن لائن کورسز(ایم او او سی) منتخب کئے ہیں،وزارت تعلیم کے مطابق چین نے تقریباً 1500کورسز کے ساتھ وسیع اوپن آن لائن کورسز نیٹ ورک تیار کیاہے ان وسیع کورسز میں مختلف ڈسپلن کے کورسز بڑی تعداد میں موجود ہیں،

یہ کورس منتخب کرنے والوں میں کالج کے 80 ملین طلباء شامل ہیں بیان میں مزید کہا گیا ہے ایم اواو سی نیٹ ورک نے تعلیمی معیار میں نمایاں کردار ادا کیا ہے کئی پروگرام وزارت ، کالجوں اور یونیورسٹی کی طرف سے سپانسر اورکم ترقی یافتہ مغربی علاقوں کے تعلیمینصاب میں متعارف کرانے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کی فیکلیٹی کو آن لائن اور آف لائن کورسز سے وابسطہ ہونے کی تربیت دی گئی ہے اس وقت تک انہوں نے 8000 کورسز آن لائن یا آن لائن ۔ آف لائن متعارف کرائے ہیں اور 52 ہزار اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی ہے ،وزارت نے اس سال کے آخر تک 20 چینی ایم اواو سی ویب سائٹ سے منسلک کرنے اور دو زبانوں پر مشتمل چائنہ ایم اواو سی گیٹ وے ویب سائٹ لانچ کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں