چینی صدر شی جن پھنگ

چین نے نوجوانوں کو سماجی ترقی کے لیے ایک اہم قوت کے طور پر دیکھا ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے ورلڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فورم کے نام تہنیتی خط بھیجا ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ نوجوان امید کی نمائندگی کرتے ہیں، اور نوجوان تخلیق کرتے ہیں۔ چین نے ہمیشہ نوجوانوں کو سماجی ترقی کے لیے ایک اہم قوت کے طور پر دیکھا ہے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے عمل میں اپنی توانائیوں کا مظاہرہ کریں۔

شی جن پھنگ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ یوتھ ڈولیپمنٹ فورم دنیا کے نوجوانوں کے لیے عالمی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے اور عالمی سطح پر نوجوانوں کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن جائے گا۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کے نوجوانوں کو تمام بنی نوع انسان کے مشترکہ اقدار کے لیے امن، ترقی، انصاف،جمہوریت اور آزادی کو آگے بڑھانا چاہیے، عملی اقدامات کے ساتھ عالمی ترقی کے اقدامات کو فروغ دینا چاہیے اور اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں مدد کرنی چاہیے۔
عالمی یوتھ ڈویلپمنٹ فورم کا آغاز اسی دن بیجنگ میں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں