بیجنگ (عکس آن لائن)فلپائن کے دو مرمتی بحری جہاز اور کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہاز چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے علاقے نان شا سے متصل پانیوں میں داخل ہو ئے۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائن کے بحری جہازوں کو فوراً خبردار کیا، پورے عمل کے دوران ان کی نگرانی کی، اور انہیں مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا گیا. چین نان شا، بشمول رین آئی جیاؤ اور اس کے آس پاس کے پانیوں پر مکمل اقتدار اعلیٰ رکھتا ہے،
اور فلپائن کی جانب سےجنگی جہازوں کی غیر قانونی تعمیراتی مواد کی نقل و حمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق چین کی حدود میں واقع پانیوں میں حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔