اجلاس

چین نے غیر ملکی صحافیوں کو سالانہ “دو اجلاسوں” کی کوریج کے لیے مدعو کر لیا

بیجنگ (عکس آن لائن)چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔

پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جنرل آفس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفس نے اعلان کیا کہ وہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا میڈیا کوریج کے حوالے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے۔ نیوز سینٹر 27 فروری کو باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کرے گا۔

صحافیوں کی سہولت کے لئے ان دو اجلاسوں کے نیوز سینٹرز کی ویب سائٹس پر بر وقت متعلقہ معلومات جاری کی جائیں گی۔14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے پریس سینٹر کی ویب سائٹ یہ ہے: http://www.npc.gov.cn، اور 14 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے تیسرے اجلاس کے پریس سینٹر کی ویب سائٹ ہے: http://www.cppcc.gov.cn.