چین

چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث امریکی افراد پر پابندیاں عائد کر دیں

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ چین کے اقتدار اعلی اور سلامتی مفادات کے تحفظ کے لیے،چینی حکومت نے ریتھیون ٹیکنالوجیز کے چیئرمین اور سی ای او کروکری ہیز اور بوئنگ ڈیفنس کے صدر اور سی ای او کیلبرٹ پر ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے کہا چین نے ایک بار پھر امریکی حکومت اور متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ ون چائنا اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کریں، تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کریں اور امریکہ اور تائیوان کے درمیان فوجی تعلقات بند کریں اور آبنائے تائیوان میں تناؤ پیدا کرنے سے گریز کریں۔ چین حقائق کی روشنی میں اپنے اقتدار اعلی اور سلامتی مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں